ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رویت ہلال کمیٹی نے رمضان کا چاند دیکھنے پر کتنا خرچہ کیا؟

رویت ہلال کمیٹی نے رمضان کا چاند دیکھنے پر کتنا خرچہ کیا؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے 20 لاکھ روپے خرچ کیے ہیں، جو خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت ادا کرے گی۔

خیبرپختونخوا کی حکومت نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی صدارت میں 25 فروری کو ہونے والے کابینہ کے 48 ویں اجلاس کا ایجنڈا تیار کر لیا ہے، جس میں رویت ہلال کمیٹی کے اخراجات کی منظوری بھی شامل ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس کے لیے 18 نکاتی ایجنڈا مرتب کیا گیا ہے، جس میں رمضان المبارک کے چاند کے لیے کمیٹی کے اجلاس پر کیے گئے اخراجات کی منظوری لی جائے گی۔

ایجنڈے کے مطابق صوبائی کابینہ اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اخراجات کی رسمی منظوری دی جائے گی۔

Ansa Awais

Content Writer