ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ہیڈ کانسٹیبل کو یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیوبنانا مہنگا پڑ گیا

 ہیڈ کانسٹیبل کو یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیوبنانا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:پولیس یونیفارم میں قابل اعتراض ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر ٹیلی کمیونیکیشن برانچ میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل معطل کر دیا.

 ایس ایس پی ٹیلی اختر فاروق نے معطلی کے احکامات جاری کیے۔

ذرائع کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل نے نامناسب گانے پر مبنی ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا، جس میں ظفر اقبال پولیس یونیفارم میں ملبوس نظر آئے جبکہ ایک خاتون بھی ویڈیو میں موجود تھی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ یہ اقدام سوشل میڈیا پالیسی کی صریح خلاف ورزی کے باعث کیا گیا ہے اور اس معاملے میں محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے تاکہ مستقبل میں پولیس اہلکاروں کی سوشل میڈیا پر شفاف اور ذمہ دارانہ کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔