ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے گروپ اوّل کے اہم مقابلے میں جنوبی افریقا کی ٹیم نے بھارتی ٹیم کو 76 رنز سے شکست دے دی۔ اس نتیجے کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے سابق بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان کیخلاف میمز کاطوفان برپا کردیا۔
احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم انیسویں
یہ شکست رنز کے اعتبار سے بھارت کی اس عالمی کپ میں سب سے بڑی ناکامی ہے۔ میچ کے بعد بھارتی شائقین نے اپنی ٹیم پر شدید تنقید کی، جبکہ پاکستانی صارفین نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عرفان پٹھان کو طنزیہ انداز میں ’’اتوار‘‘ یاد دلانا شروع کر دیا۔
متعدد صارفین نے سماجی رابطوں پر لکھا: ’’کوئی پوچھے، اتوار کیسا گزرا؟‘‘ جبکہ بعض نے ان کی اداس تصاویر کے ساتھ مزاحیہ جملے تحریر کیے۔ مزید صارفین نے مختلف دلچسپ خاکے اور تبصرے بھی شیئر کیے۔
@... irfan pathan ???????? https://t.co/OBUiqZpY5z pic.twitter.com/ymKYjgrMoh
— Nitric Acid (@nitric_acid78) February 22, 2026
اس مقابلے کے غیر متوقع نتیجے سے ایک بار پھر یہ واضح ہو گیا کہ کرکٹ میں پیش گوئیاں اکثر غلط ثابت ہوتی ہیں اور میدان میں کامیابی کا فیصلہ صرف کارکردگی کرتی ہے.
