ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی

مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مری میں ملزم کی فائرنگ اور پتھراؤ سے ایس ایچ او سمیت کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔

مری میں پولیس نے ملزم کےخلاف چھاپہ مارا تو اسی دوران ملزم نے بھی پولیس پر فائرنگ اور پتھراؤ شروع کر دیا۔

 ملزم کی فائرنگ اور  پتھراؤ سے ایس ایچ او تھانہ چھانگلہ سمیت کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پولیس پارٹی قتل کے ملزم خان زمان کی گرفتاری کے لیے پہنچی تھی، ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عمارت سے چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق  ملزم پر عمران نامی شخص کو قتل کرنےکا الزام تھا۔