عابد چوہدری: لاہور کے سروسز ہسپتال میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے سزائے موت کے مجرم کی دعوت کا انتظام کرنے کا ایک شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ جوڈیشیل ونگ کے اہلکار مجرم اشفاق عرف کھڈا کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال لے کر آئے جہاں اہلکاروں نے مجرم کے اہل خانہ کو وارڈ میں بلا لیا۔
ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکاروں نے مجرم کے لیے ہسپتال کے وارڈ میں لذیذ پکوان کا بندوبست کیا اور اس کے لیے تفریح جیسا ماحول فراہم کیا۔ اس واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے اہلکاروں امداد اور شفاقت کو حراست میں لے لیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے رشوت کے بدلے سزائے موت کے مجرم کو پروٹوکول دیا تھا۔ مجرم اشفاق عرف کھڈا قتل کے مقدمے میں 25 سال قید کی سزا بھگت رہا ہے اور اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں قید ہے۔