نیرعالم: وزیرآباد میں ولیمہ کی خوشیوں بھرے دن کا ماحول اچانک سوگ میں بدل گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیرآباد کے نواحی گاؤں بینکہ چیمہ کا رہائشی حافظ عمر شادی کے سلسلے میں اٹلی سے وطن واپس آیا تھا اور گزشتہ روز شام کو دعوت ولیمہ تھی۔ولیمے کی تقریب سے قبل نوجوان کو دوپہر کے وقت دل کا دورہ پڑا۔
اہل خانہ نے حافظ عمر کو کارڈیالوجی وزیرآباد منتقل کیا لیکن جانبر نہیں ہو سکا۔
نوجوان دولہا کی اچانک موت پر خوشیوں والا گھر ماتم کدہ بن گیا، اہل خانہ سمیت پورا گاؤں غم سے نڈھال ہے، حافظ عمر کے باقی تین بھائی بھی بیرون ملک مقیم ہیں جو شادی کیلئے پاکستان آئے ہوئے تھے۔