ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئنز ٹرافی؛ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بڑی مثال قائم کردی

چیمپئنز ٹرافی؛ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بڑی مثال قائم کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: روایتی حریفوں،بھارت اور پاکستان کے درمیان  آج سنسنی خیز مقابلہ ہونے جارہا ہے،  اس ٹورنامنٹ کی میزبان ٹیم پاکستان ہے، لیکن سیاسی وجوہات کی بنا پر یہ میچ پاکستان کے بجائے دبئی میں کھیلا جا رہا ہے، ابتدا میں پاکستان اس فیصلے سے ناخوش تھا، لیکن بھارت کے مطالبے پر کہ ان کے میچز کسی غیر جانبدار مقام پر ہوں، پاکستان کو اس پر رضامند ہونا پڑا۔

اس بڑے مقابلے کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں،ایک وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت کا صرف اندازہ ہی لگایا جا سکتا ہے، تاہم، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف محسن نقوی نے ایک ایسی مثال قائم کی جو مالی مشکلات سے دوچار ملک کے لیے قابلِ تقلید ہے، انہوں نے وہ وی آئی پی باکس ٹکٹ لینے سے انکار کر دیا جو انہیں میچ دیکھنے کے لیے دیا گیا تھا۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس ایک ٹکٹ کی قیمت کتنی تھی؟ حیرت انگیز طور پر 400,000 امریکی ڈالر (تقریباً 3.47 کروڑ پاکستانی روپے)!، چیئرمین پی سی بی میچ جنرل انکلوژر سے دیکھیں گے۔

بھارتی نیوز چینل ANI کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی نے کہا’یہ ایک اچھا میچ ہوگا۔ ہماری ٹیم مکمل طور پر تیار ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہم فارم میں ہیں۔ پاکستان جیتے گا۔ دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے،"