پشاور؛ پولیو انچارج ڈاکٹر عبدالرحمن کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 5 ٹارگٹ کلرز گرفتار

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر شہید :  پشاور میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی اداروں نے ضلع باجوڑ میں کارروائی کرتے ہوئے پولیو انچارج ڈاکٹر عبدالرحمن کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث پانچ ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلیے ۔ 

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ ،دستی بم برآمد  ہوئے۔ تفتیش کے دوران  گرفتار مبینہ دہشتگردوں نے دیگر قبائلی رہنماؤں کو بھی ٹارگٹ کرنے کا اعتراف کیا۔ 

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کے کالعدم دہشتگرد تنظیم تحریک طالبان سے روابط ہیں۔