ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کی حمایت سے انتخابات جیت کر دکھائیں گے: مریم نواز

Maryam nawaz,Pmln workers convention,City42
کیپشن: Maryam nawaz,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات کا ذمہ دار عمرانی ٹولہ ہے، فتنہ خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،عمران خان کی نیپی بدلنے کی ذمہ داری پرویز الہیٰ نے اٹھالی ہے۔

 سرگودھا میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےمریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے جسے پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا اسے پی ٹی آئی کا صدر بنادیا،عمران خان عدالت میں پیشی کے ڈر سے پلاسٹر نہیں اتار رہا،عمران خان کے صرف ہاتھ نہیں رنگے ہوئےوہ پورا رنگا ہوا ہے۔

  سرگودھا کے عوام کو نواز شریف کا سلام، میری بہنیں بڑی تعداد میں کنونشن میں شریک ہوئیں، مشکل وقت میں بھی سرگودھا کے عوام نے نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا، سرگودھا نواز شریف کے چاہنے والوں کا شہر ہے، پاکستان اور نواز شریف کا مقدمہ لے کر آئی تھی، سازش کا سن سن کر کان تھک گئے، سازش گھڑی چور نہیں نواز شریف کے خلاف ہوئی، نواز شریف عوام کی طاقت سے اقتدار میں آتا ہے، نواز شریف سے اقامہ پر اقتدار چھین لیا گیا، عمرانی ٹولے کوفتنہ خان کی شکل میں کٹھ پتلی چاہیےتھی، 5 کا ٹولہ آج ملکی حالات کا ذمہ دار ہے۔

 مریم نواز نے کہا کہ چودھری پرویز الہٰی کی حالیہ ویڈیو حقائق سے پردہ اٹھانے کیلئے کافی ہے، ن لیگ انتخابات کی تیاری کیلئے میدان میں اترچکی ہے، عوام کی حمایت سے انتخابات جیت کر دکھائیں گے، ازخود نوٹس پر سماعت کرنے والے بنچ کے بعض ججز پر تحفظات ہیں، پاکستان بار کونسل نے بھی ان ججز پرتحفظات کا اظہارکیا۔