سی سی پی او غلام محمود ڈوگر بحال، حکم نامہ جاری

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر بحال، حکم نامہ جاری
کیپشن: Ghulam Mehmood Dogar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی بحالی کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالت نے 17 فروری کو غلام محمود ڈوگر کی بحالی حکم سنایا تھا۔

 سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ حقائق کے جائزے سے واضح ہے غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کی منظوری زبانی طور پر حاصل کی گی، زبانی منظوری دینے کی بعد تحریری طور پر الیکشن کمیشن سے اجازت لی گئی۔

 فیصلے میں کہا گیا کہ بادی النظر میں غلام محمود ڈوگر کا ٹرانسفر سپریم کورٹ کے 2 دسمبر کے حکم کی خلاف ورزی ہے، ایسے میں غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر کیلئے دیا گیا 23 جنوری کا حکم برقرار نہیں رکھا جاسکتا۔

 سپریم کورٹ کے فیصلے میں مزید کہا گیا کہ غلام محمود ڈوگر کے ٹرانسفر کا 23 جنوری کا حکم معطل کیا جاتا ہے، غلام محمود ڈوگر کے کیس کی آئندہ سماعت پولیس ٹرسفر پوسٹنگ کیس کے ساتھ کی جائے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر