ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کے لئے نئی  مشکل کھڑی ہو گئی

sUI Northern,gas company,gas shortege
کیپشن: azadi chawk lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)موسم میں تبدیلی کے باوجود شہر میں گیس بحران پر قابو نہ پایا جا سکا، سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کے سسٹم پر گیس سپلائی کم ہونے کی وجہ سے مختلف میں گیس پریشر کم ہو گیا۔
موسم تبدیل ہونے پر سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کی ڈیمانڈ میں تیس ملین کیوبک فٹ تک کمی دیکھی جا رہی ہے تاہم اس کے باوجود پریشر کیساتھ گیس فراہمی کمپنی کے لئے کڑا امتحان بنتی جا رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایل این جی کی درآمد متاثر ہونے کی وجہ سے سسٹم میں گیس کی کمی پیدا ہو رہی ہے، اس دوران ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے شعبہ جات میں سرد جنگ بھی شروع ہو گئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹرانسمیشن کے افسران سسٹم کو بچانے کے لئے سپلائی پر کٹ لگا رہے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں گیس کی ڈسٹری بیوشن کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔