سعید احمد سعید: ریلوے حکام کا لعل شہباز قلندرؒ کے سالانہ عرس کے لیے سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ، چار خصوصی ٹرینیں لاہور سے سہون کے لیے چلائی جائیں گئیں۔ ریلوے ہیڈکوارٹر نے کیرج فیکٹری کو 50 بوگیوں کی تیاری کا ٹاسک دے دیا۔
ریلوے حکام کا لعل شہباز قلندرؒ کے سالانہ عرس کے لیے سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق ریلوے ہیڈکوارٹر نے کیرج فیکٹری کو 50 بوگیوں کی تیاری کا ٹاسک دے دیا۔چار خصوصی ٹرینیں لاہور سے سیہون کے لیے چلائی جائیں گئیں۔کیرج فیکٹری نے 50 بوگیوں کی تیاری شروع کردی۔مسافروں کی تعداد کے مطابق ٹرینوں میں اضافہ بھی کیا جا سکے گا۔
دوسری جانب ترجمان ریلوے کا کہنا تھا کہ یکم مارچ سے نارووال ایکسپریس ٹرین روزانہ صبح ساڑھے 6 بجے لاہور سے نارووال کے لئے روانہ ہو گی جبکہ ٹرین کی نارووال سے لاہور واپسی سپہر ساڑھے 3 بجے ہوا کرے گی۔ اسی طرح ٹرین شام 6 بجے واپس لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچ جایا کرے گی، جس سے آنے جانے والے مسافروں کو سہولت ہو گی۔ ترجمان ریلویز نے مزید بتایا کہ عوامی مطالبے کے پیش نظر لاہور سے نارووال اور واپس لاہور آنے والی ٹرین کو بحال کیا گیا ہے جس سے محکمہ ریلویز کو بھی مالی فائدہ پہنچے گا۔