پاکستان نے ای ووٹنگ کیلئے الیکٹرانک مشین تیار کرلی

 پاکستان نے ای ووٹنگ کیلئے الیکٹرانک مشین تیار کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے انتخابات کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی، مشین نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانک نے تیار کی ہے۔

 وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس کے ایک حصے میں اتنخابی نشانات ہوں گے جبکہ دوسرا حصہ پریذائڈنگ افسر کے پاس ہوگا، پریذائڈنگ افسر ہی مشین آن کرسکے گا، مشین کے ذریعے ووٹر کسی بھی نشان پر کلک کر کے ووٹ ڈال سکے گا، انتخابی نشان پر کلک کرنے پر الیکٹرک ووٹ کاسٹ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  مشین کے ذریعے بیلٹ پیپر بھی پرنٹ ہوسکے گا، مشین الیکٹرک ہے اور بیلٹ پیپر پر ووٹ کاسٹنگ کیلئے استعمال بھی ہوسکتی ہے، مشین کو ہم نادرا، نسٹ اور کامسیٹ کیساتھ شیئر کرنے جا رہے ہیں، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس نے زبردست کام کیا ہے،   ووٹنگ مشین پر کام جاری ہے اور آخری مراحل میں ہے۔

فواد چودھری نے مزید کہا  کہ ڈسکہ اور باقی جگہوں میں جو کچھ ہوا، اس سے نمٹنے کیلئے یہ بہت ضروری ہے، مشین کے ذریعے الیکشن پر امن ہونگے اور دھاندلی سے چھٹکارا مل جائے گا۔

واضح رہے کہ کچھ روزقبل ہونے والے این اے 75 میں ضمنی انتخابات کے دوران شدید بدنظمی اور ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی تھی، پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنان آپس میں الجھ پڑے  اور فائرنگ سے دو افراد جاں بحق  ہو گئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج بھی روک لیے، ن لیگ نے دوبارہ  الیکشن کا مطالبہ کردیا۔

Sughra Afzal

Content Writer