لیسکو میکلوڈ روڈ ڈویژن میں ڈیڈ ڈیفالٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن،23 کنکشن منقطع

لیسکو میکلوڈ روڈ ڈویژن میں ڈیڈ ڈیفالٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن،23 کنکشن منقطع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: میکلوڈ روڈ ڈویژن میں200 کنکشنز کی چیکنگ، دوسرے ناموں سے چلنے والے 23 کنکشن منقطع، 10 افراد کے خلاف مقدمات درج، ٹیم نے پرانے نادہندگان سے ساڑھے 6 لاکھ کی ریکوری بھی کی۔

لیسکو میکلوڈ روڈ ڈویژن میں ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا، تیئس صارفین کے کنکشن منقطع کر دیئے گئے ہیں جبکہ دس افراد کے خلاف ڈائریکٹ سپلائی چلانے پرمقدمات درج کرا ئےگئے۔

کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 200 ڈیڈ ڈیفالٹرز کے کنکشن چیک کیے گئے، ایکسیئن میکلوڈ روڈ ڈویژن علی رضا نے بتایا کہ صارفین کے کنکشن منقطع کر دیئے گئے ہیں۔

ملازمین کی ملی بھگت سے ڈیڈ ڈیفالٹرز دوسرے کنکشنز سے بجلی استعمال کر رہے تھے، انہوں نے بتایا کہ دس افراد کے خلاف ڈائریکٹ سپلائی پر مقدمات درج کرا دیئے گئے۔

جبکہ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ساڑھے چھ لاکھ روپے کی ریکوری بھی کی گئی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer