ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے کی نجکاری : وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

پی آئی اے کی نجکاری : وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز کی کامیاب بولی کے انعقاد پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔

 قوم کے نام جاری ایک پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ اقتدار سنبھالنے پر وعدہ کیا تھا کہ ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے،پی آئی اے کی نجکاری کا یہ عمل اس حوالے سے انتہائی اہم سنگ میل ہے، الحمدللہ بولی کا عمل انتہائی شفاف رہا،وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے پی آئی اے اور دیگر ریاستی اداروں کی نجکاری اہم کردار ادا کرے گی،ان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری اس بات کا ثبوت ہے کہ ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

 شہباز شریف نے کہا کہ تمام ریاستی اداروں کے تعاون سے ملکی معیشت مستحکم ہورہی ہے، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل، وزیر دفاع اور دیگر متعلقہ افراد کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نجی شعبے کے اشتراک سے ملکی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہیں۔

 وزیراعظم نے کہا کہ تمام ریاستی اداروں کے تعاون سے ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے؛ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف  آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف مشیر برائے نجکاری محمد علی، نجکاری کمیشن اور دیگر متعلقہ افراد کی کوششیں لائق تحسین ہیں،  نجی شعبے کے اشتراک سے ملک کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے پرعزم ہیں۔