سٹی 42 : کمانڈر رائل بحرین نیول فورس نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر کمانڈر رائل بحرین نیول فورس کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ معزز مہمان کی جانب سے پاک بحریہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف سے ریئر ایڈمرل احمد محمد آل بن علی کی ملاقات ہوئی، جس کے دوران علاقائی بحری سلامتی اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ پاکستان اور بحرین کے درمیان دفاعی و بحری تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
دورہ دونوں ممالک کے مضبوط اور دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ ملاقات کے دوران خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم ظاہر کیا گیا۔