ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان کی فہرستیں تیار؛ گرفتاریوں کا فیصلہ

ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان کی فہرستیں تیار؛ گرفتاریوں کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان کے خلاف سخت فیصلہ کرلیا گیا ۔ 
گاڑیوں کے مالکان کی گرفتاریوں کے لیے پولیس اب ریڈ کرےگی۔سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے کئےگئے ای چالان نادہندہ گاڑیوں کی لسٹیں تیار کرلی گئیں ۔
لاکھوں گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں کے چالانوں کے باوجود ای چالان کی رقم جمع نہیں کروائی گئی۔مقامی پولیس کی مدد سے ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان کو پکڑ کر وصولی کی جائے گی۔
سیف سٹی اتھارٹی کیمروں کی مدد سے گاڑیوں کی نشاندہی کر کے مقامی پولیس کو اطلاع دے گی۔آئندہ چند روز میں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے گا۔