خان شہزاد:عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 70 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 486 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں، جہاں سونے کی قیمت میں مزید 5 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 69 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، جبکہ 22 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 29 ہزار 917 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح 21 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 10 ہزار 375 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں 200 روپے اضافے کے بعد 10 گرام تولہ چاندی 7 ہزار 700 روپے کی ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، مہنگائی اور سرمایہ کاروں کے محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافہ برقرار رہنے کا امکان ہے۔