ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئی ناردرن گیس میں  نیو کنکشن کیلئے پائپ کی قلت سے صارفین کا عمل تعطل کا شکار

سوئی ناردرن گیس میں  نیو کنکشن کیلئے پائپ کی قلت سے صارفین کا عمل تعطل کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سوئی ناردرن گیس کمپنی میں نیو کنکشن کے لیے ضروری میٹریل کی شدید قلت نے صارفین کے گیس کنکشن کے عمل کو رکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خاص طور پر "سروس لائن" پائپ کی کمی نے ہزاروں صارفین کے ڈیمانڈ نوٹس کے باوجود کنکشن فراہم کرنے کے عمل کو تعطل کا شکار کر دیا ہے۔

وفاقی حکومت نے ایل این جی کی بنیاد پر صارفین کو گیس کنکشن فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس کے بعد پالیسی میں ترمیم کرتے ہوئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کر دی گئی۔ ترمیم کے تحت معمولی اور فاسٹ ٹریک کے طریقہ کار کے تحت صارفین کو کنکشن فراہم کیے جانے تھے، جس میں فاسٹ ٹریک کی صورت میں صارفین بھاری فیس ادا کرتے ہیں تاکہ کنکشن جلد مل سکے۔

تاہم کمپنی میں پائپ کی قلت کے باعث صارفین نے ڈیمانڈ نوٹسز اور دیگر ضروری دستاویزات جمع کرانے کے باوجود بھی کنکشن حاصل نہیں کر سکے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ سروس لائن کے پائپ نہ ہونے کی وجہ سے فاسٹ ٹریک کے لیے ادا کی گئی بھاری فیس بھی بے سود ثابت ہوئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ میٹریل کی قلت کے باعث گیس کمپنی کو فوری طور پر سپلائی چین مستحکم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہزاروں صارفین کو وقت پر کنکشن فراہم کیا جا سکے اور پالیسی کے مقاصد پورے ہوں۔