ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلمان خان نے اپنی 60 ویں سالگرہ سے قبل بڑی خواہش کردی

سلمان خان نے اپنی 60 ویں سالگرہ سے قبل بڑی خواہش کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان اپنی 60 ویں سالگرہ کے کاؤنٹ ڈاؤن میں داخل ہو چکے ہیں اور اس موقع پر ان کی تازہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

سلمان خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں، جن میں اداکار سیاہ بنیان اور نیلے شارٹس میں نظر آ رہے ہیں، جہاں ان کے مضبوط بازو اور فِٹنس واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

اداکار نے تصاویر کے ساتھ مزاحیہ انداز میں کیپشن دیا کہ وہ امید کرتے ہیں 60 برس کی عمر میں بھی وہ ایسے ہی دکھائی دیں گے، جب کہ ان کی سالگرہ میں صرف چند دن باقی ہیں۔

سلمان خان کی تصاویر سامنے آتے ہی مداحوں کی جانب سے تعریفوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، کئی صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اداکار کی عمر 60 کے قریب ہونے کے باوجود وہ نوجوانوں کو بھی پیچھے چھوڑ رہے ہیں، جب کہ بعض نے انہیں فِٹنس کے حوالے سے ایک مثال قرار دیا۔

واضح رہے کہ سلمان خان ان چند بڑے اداکاروں میں شامل ہیں جو اس سال 60 برس کے ہو رہے ہیں۔ شوبز حلقوں میں یہ بھی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اداکار کی سالگرہ کے موقع پر ان کے آئندہ فلمی منصوبے سے متعلق کوئی اہم اعلان یا فلم ٹیزر بھی سامنے آ سکتا ہے، جس نے مداحوں کے جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا ہے۔