ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فصل پک کے تیار، سرکاری بھنگ کی کٹائی شروع

Hemp harvesting ceremony
کیپشن: Hemp harvesting
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے بھنگ کی کٹائی کا افتتاح کر دیا، شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بھنگ کی کاشت سے منشیات کا کاروبار بند ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک کی ترقی دیکھنی ہے۔

پاکستان میں بھنگ کی کاشت کا تجربہ کامیاب ہوگیا،بھنگ کی آزمائشی کاشت کیلئے راولپنڈی کے علاقے روات کا انتخاب کیا گیا تھا جہاں تین ماہ بعد فصل بھی تیار ہوگئی۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی شبلی فراز کا بھنگ کی کٹائی کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھنگ کی کاشت سے کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا اور ادویات سمیت مختلف اشیاء میں بھنگ کا استعمال کیا جائے گا بھنگ سے میڈیسن بنانے سمیت مختلف اشیاء کے بنانے کے حوالے سے مدد ملے گی۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بھنگ کی کاشت سے غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگ سے بچا جاسکے گا اور منشیات کا کاروبار بند ہو جائے گا۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بھنگ کی کاشت کیلئے لائسنس اور این او سی جاری کئے جائیں گے جس سے کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا۔
 

Malik Sultan Awan

Content Writer