گلوکارہ ریحانہ پر گانا چوری کا الزام

 گلوکارہ ریحانہ پر گانا چوری کا الزام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: امریکی گلوکارہ ریحانہ کو  گانے چوری کے  الزام پر جرمن سنگر باپ بیٹی کی جانب سے قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  جرمن آرٹسٹ کنگ خان اور صبا لو نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی گلوکارہ ریحانہ نے کاسمیٹکس اشتہار میں ان کے اجازت کے بغیر ان کا گیت کے الفاظ استعمال کیے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ گیت ’گڈ ہیبٹس اور بیڈ‘ لکھا اور میوزک دیا ہے جسے اداکارہ نے بغیر پوچھے برانڈ کی تشہیر میں استعمال کیا جبکہ اسے لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

باپ بیٹی کی جوڑی نے مطالبہ کیا کہ ان کا گیت فوری طور پر استعمال روکا جائے۔ اس معاملے پر گلوکارہ یا برانڈ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی گلوکارہ پر اسی نوعیت کے الزامات لگتے رہے ہیں۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer