ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی: مشہور فوڈ چین کے کچن سے مردہ چوہے برآمد، مقدمہ درج

راولپنڈی: مشہور فوڈ چین کے کچن سے مردہ چوہے برآمد، مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشد قریشی: راولپنڈی میں مشہور فوڈ چین کے کچن سے مردہ چوہے برآمد ہونے پر محکمہ صحت نے کارروائی کرتے ہوئے چوہے تلف کر دیے اور پنجاب ہیپاٹائٹس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروا دیا۔

یہ واقعہ ملنگ جان ہوٹل کی کمرشل مارکیٹ برانچ میں پیش آیا، جہاں محکمہ صحت کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ سینیٹری آفیسر شاہد محمود کی سربراہی میں کارروائی کی محکمہ صحت کے مطابق کچن سے برآمد ہونے والے چوہوں کو تلف کر دیا گیا،

حکام نے بتایا کہ چوہوں اور ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تھانہ نیو ٹاؤن میں پنجاب ہیپاٹائٹس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔