ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم جاتی امرا پہنچ گئے، نواز شریف سے ملاقات ،ہم امور پر مشاورت

وزیراعظم جاتی امرا پہنچ گئے، نواز شریف سے ملاقات ،ہم امور پر مشاورت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے سربراہ محمد نواز شریف سے ملاقات کیلئے جاتی امراء پہنچ گئے، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر مشاورت کی گئی۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا، جبکہ ملاقات میں اہم سیاسی معاملات اور آئندہ کی حکمت عملی بھی زیر غور آئی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اپوزیشن جماعتوں کے ممکنہ اتحاد اور اس کے سیاسی اثرات پر بھی دونوں رہنماؤں نے مشاورت کی۔

 ذرائع کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں اہم امور پر آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔