سٹی 42 : غزہ کے لیے پاکستان کی امدادی کھیپ مصر پہنچ گئی۔
ترجمان پاکستانی سفارت خانہ قائرہ کے مطابق پاکستان سے خصوصی چارٹرڈ پرواز 100 ٹن امدادی سامان لے کر مصر کے العریش انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔ قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے کے اہلکاروں نے امدادی سامان وصول کیا, انہوں نے امدادی سامان کو غزہ کے اندر فلسطینی شہریوں کو فراہم کے لیے مصرکی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے حوالے کیا۔ امدادی سامان وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر روانہ کیا گیا تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے غزہ کے رہائشیوں کو فراہم کی جانے والی مجموعی امداد اب تک 1915 ٹن تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان سے مزید امدادی سامان لے کر خصوصی پروازیں آئندہ چند روز میں مصر پہنچیں گی۔