ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے زلزلہ برپا کر دیا

Alia Hamza, PTI Punjab Chief Organiser, Show cause notice, , may 9 attacks, Rahat Bakery case
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  لاہور میں علیمہ خان کے دو بیٹوں کی جناح ہاؤس گھیراؤ جلاؤ اور سرکاری تنصیبات کو آگ لگانے کے مقدمات میں گرفتاری کے بعد تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے زلزلہ برپا کر دیا۔

عالیہ حمزہ نے پی ٹی آئی پنجاب پارٹی کے ٹکٹ ہولڈروں  اور تنظیمی عہدیداروں کو  نوٹس جاری کردیئے۔

نوٹس میں بانی پی ٹی ائی کےکیسوں کی سماعتوں پر نہ پہنچنے والے ٹکٹ ہولڈر اور تنظیمی عہدیداروں سے جواب طلب کیا گیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ 19  20 اور21 اگست کو پارٹی کی ہدایت کے مطابق اڈیالہ جیل اور سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی ائی  کی ضمانتوں کی سماعت کے موقع پر ٹکٹ ہولڈرز، اسٹیک ہولڈرز اور تنظیمی عہدیداروں کو اپنی موجودگی یقینی بنانا تھی۔ 

عالیہ حمزہ جو  خود بھی نو مئی 2023 کے سانحہ کے ایک مقدمہ راحت بیکری کے باہر پولیس وین جلانے کے مقدمہ میں پانچ سال قید کی سزا یافتہ ہیں اور اس وقت روپوش ہیں۔ انہوں نے جو نوٹس پارٹی کے سینکڑوں عہدیداروں کو بھیجے ہیں ان میں لکھا گیا ہے، "افسوس کے ساتھ یہ نوٹ کیا گیا کہ متعدد ذمہ داران مقررہ ہدایات پر عمل نہ کرسکے اور اپنی حاضری نہیں دی، اس سلسلے میں تمام متعلقہ افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی غیر حاضری کی تحریری وضاحت 24 گھنٹے کے اندر اندر چیف آرگنائزر آفس پاکستان تحریک انصاف پنجاب کو ارسال کریں۔"

نوٹسں کے متن میں کہا گیا اگر وضاحت تسلی بخش نہ ہوئی تو پارٹی ضابطۂ اخلاق کے مطابق ان افراد کے خلاف سخت تنظیمی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔