ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار سرکاری دورے پر ڈھاکہ پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں

اسحاق ڈار سرکاری دورے پر ڈھاکہ پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیرخارجہ اسحاق ڈار بنگلادیش کے سرکاری دورے پر ڈھاکہ پہنچ گئے۔

بنگلا دیش کے سفیر اسد عالم صیام اور بنگلا دیش کے سیکرٹری خارجہ نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا، پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر اور دیگر سینئر بنگلا دیشی حکام بھی موجود تھے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بنگلادیش میں جماعت اسلامی، نیشنل سٹیزن پارٹی اور بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے وفود سے ملاقات کی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستانی ہائی کمیشن میں وفود سے ملاقاتیں کیں۔ نائب وزیراعظم سے نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت پارٹی کے ممبرسیکرٹری اختر حسین نے کی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسحاق ڈار سے جماعتِ اسلامی بنگلادیش کے وفد نے بھی ملاقات کی جس کی قیادت عبداللہ محمد طاہر نے کی۔ ملاقات میں پاک بنگلا دیش تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ملاقات میں خطے میں حالیہ پیش رفت پر بھی گفتگو کی گئی۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ اسحاق ڈار نے جماعت اسلامی بنگلادیش کی کٹھن حالات کے باوجود ثابت قدمی کو سراہا۔

علاوہ ازیں بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کا وفد بھی اسحاق ڈارسے ملاقات کیلئے ہائی کمیشن پہنچ گیا جس کی قیادت بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل مراز فخرالاسلام نے کی۔

یہ دورہ پاکستان اور بنگلا دیش تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، پاکستانی وزیر خارجہ تقریباً 13 سال کے وقفے کے بعد بنگلا دیش کا دورہ کر رہے ہیں۔ اسحاق ڈار کے دو روزہ دورے کے دوران دونوں ممالک دو طرفہ تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط بھی کریں گے۔