ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیو کے خاتمے کیلئے وزیراعظم متحرک، اہم اجلاس طلب کرلیا  

پولیو کے خاتمے کیلئے وزیراعظم متحرک، اہم اجلاس طلب کرلیا  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملک سے پولیو کے خاتمے کے لئے وزیراعظم بھی متحرک،انسداد پولیو کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کرلیا۔ 

  انسداد پولیو سے متعلق اجلاس 27 اگست کو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا،چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریزکو بھی اجلاس میں بلالیاگیا،اجلاس میں ستمبرکی انسدادپولیو مہم کی کامیابی کےلئے مؤثر حکمت عملی طے کی جائے گی۔

 وزیراعظم اجلاس میں صوبائی حکام کو اہم ذمہ داری سونپیں گے،وفاقی وزیرصحت مصطفی کمال، سیکرٹری صحت،ڈی جی ہیلتھ شریک ہوں گے،اجلاس میں وزیراعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق اور کوآرڈینیٹرکیپٹن ریٹائرڈ انواربھی شریک ہوں گے۔