ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب  محسن نقوی کاایک اورپروجیکٹ مکمل،نئےتعمیرشدہ 22پولیس سٹیشن لاہورپولیس کےحوالے

سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب  محسن نقوی کاایک اورپروجیکٹ مکمل،نئےتعمیرشدہ 22پولیس سٹیشن لاہورپولیس کےحوالے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کاایک اورپروجیکٹ مکمل،نئےتعمیرشدہ 22پولیس سٹیشن لاہورپولیس کےہینڈاوورکر دیئے گئے۔محسن نقوی کےدورمیں پنجاب کےتمام تھانےاپگریڈکاپروجیکٹ شروع کیاگیاتھا،پنجاب میں 36سمارٹ پولیس سٹیشن بنائےجانےتھے،سب سےزیادہ 22سمارٹ پولیس سٹیشن لاہور میں بنائےگئے۔
لاہورمیں سمارٹ پولیس سٹیشن کی بلڈنگز جدید طرز تعمیر کی بنیاد پر بنائی گئی۔
سمارٹ پولیس میں جوہر ٹاؤن ، سمن آباد ، نواں کوٹ،قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ ، لوہاری گیٹ ، کوٹ لکھپت ، باٹا پور تھانہ،شیرا کوٹ ، وحدت کالونی ، سندر ، شفیق آباد ، ہربنس پورہ  شامل ہیں۔

 علاوہ ازیں نواب ٹاؤن،نشتر کالونی ، شالیمار ، اسلام پورہ ، گجرپورہ ، غالب مارکیٹ،ساندہ ، شاہدرہ اور شادباغ پولیس سٹیشن بھی شامل ہیں۔
پولیس حکام کےمطابق  تھانوں کی بلڈنگزآئندہ چندروزمیں فعال کر دی جائیں گی ۔