ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک خلاف ورزی پر کڑی نظر، سیف سٹی کیمرے جدید ٹیکنالوجی سے لیس

ٹریفک خلاف ورزی پر کڑی نظر، سیف سٹی کیمرے جدید ٹیکنالوجی سے لیس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے بڑی خبر، شہر بھر میں نصب تمام سیف سٹی کیمروں کو اب فیشل ریکگنائزیشن اور اے این پی آر (خودکار نمبر پلیٹ شناخت) پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق لاہور میں نصب 8 ہزار کے قریب کیمروں کے سافٹ ویئر کی اپ گریڈیشن جاری ہے۔ اس اپگریڈیشن کے بعد نہ صرف ٹریفک خلاف ورزیوں پر فوری کارروائی کی جا سکے گی بلکہ جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت پر بھی باریک بینی سے نظر رکھی جائے گی۔

موجودہ صورتحال کے مطابق  پہلے صرف 600 کیمرے فیشل ریکگنائزیشن کے لیے استعمال ہو رہے تھے جبکہ 1100 کیمرے ای چالاننگ کے لیے مختص تھے۔اب ان تمام کیمروں کو جدید ٹیکنالوجی سے فنگشنل بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے
حکام کے مطابق سافٹ ویئر اپگریڈیشن کا یہ عمل سیف سٹیز اتھارٹی خود اپنے وسائل سے کر رہی ہے۔مزید یہ کہ دیگر شہروں میں بھی کیمرے جدید سسٹم سے لیس ہیں اور لاہور میں بھی یہ عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔