قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے کمشنر آفس سرگودھا ڈویژن (بورڈ آف ریونیو) کی آسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق: کمشنر آفس سرگودھا ڈویژن (بورڈ آف ریونیو) میں سٹینوگرافر کی آسامیوں پر امیدواروں کو فائنل کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔ کامیاب امیدواروں میں عائشہ صدیقہ ، سید عمر مجاہد احمد ، محمد عمران ، دلاور حسین ، محمد رضوان ، دانش ، محمد علی مرتضیٰ ، محمد شعیب اور ذوالقرنین شامل ہیں۔
کامیاب امیدواروں کے نام صوبائی حکومت کو بھجوا دیے گئے ہیں اور انہیں جلد اپنی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے جائیں گے.