ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی کی ضمانت کے موقع پر غیر حاضری:پی ٹی آئی عہدیداران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

بانی کی ضمانت کے موقع پر غیر حاضری:پی ٹی آئی عہدیداران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( طیب سیف )پی ٹی آئی نے بانی چیئرمین کی ضمانت کے موقع پر غیر حاضر رہنے والے ٹکٹ ہولڈرز اور عہدیداران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ۔
 چیف آرگنائزرپی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کی جانب سے جاری نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ 21 اگست کو اڈیالہ جیل اور سپریم کورٹ میں پارٹی ہدایت کے باوجود متعدد اراکین موجود نہیں تھے، اس لیے غیر حاضر رہنے والے ارکان 24 گھنٹوں میں تحریری وضاحت پیش کریں۔ 
نوٹسز میں ہدایت کی گئی ہے کہ وضاحت تسلی بخش نہ ہونے کی صورت میں پارٹی ضابطۂ اخلاق کے تحت سخت تنظیمی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پارٹی عہدیداروں کوہدایت کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں کےموقع پرعدالت اوراڈیالہ جیل کیوں نہیں پہنچ سکے؟اس کی وضاحت دی جائے کیونکہ بانی پی ٹی آئی کے کیسزکےموقع پرٹکٹ ہولڈرز،سٹیک ہولڈرز اور تنظیمی عہدیداروں کو اپنی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer