ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین کیلئے مفت الیکٹرک موٹر سائیکل اسکیم،اہلیت کا معیار اور درخواست دینے کا طریقہ جاری

خواتین کیلئے مفت الیکٹرک موٹر سائیکل اسکیم،اہلیت کا معیار اور درخواست دینے کا طریقہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک بڑا قدم، سندھ حکومت نے خواتین صنعتی مزدوروں کے لیے 10 ہزار مفت الیکٹرک موٹرسائیکلوں کی فراہمی کا منصوبہ شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں اہلیت کا معیار اور درخواست دینے کا طریقہ کار بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سندھ کے وزیر محنت شاہد تھہیم کے مطابق یہ منصوبہ سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تحت شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد خواتین کو معاشی طور پر خودمختار اور روزمرہ آمدورفت میں سہولت دینا ہے۔

خواتین صنعتی مزدور اپنی رجسٹریشن کے لیے آن لائن درخواستیں ورکرز ویلفیئر بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ ???? https://emotorcycle.wwbs.gos.pk/پر جمع کرا سکتی ہیں۔

 وزیر محنت کا کہنا تھا کہ قرعہ اندازی ڈیجیٹل نظام کے تحت کی جائے گی تاکہ کسی قسم کی انسانی مداخلت کا امکان نہ رہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس منصوبے کے لیے 45 سال تک کی خواتین صنعتی مزدور اہل قرار دی گئی ہیں جبکہ 20 فیصد اقلیتی کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے۔

 درخواست دہندگان کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے 60 دن کی مہلت دی جائے گی۔درخواست گزاروں کا انتخاب ڈیجیٹل قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا تاکہ عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے اور کسی بھی انسانی مداخلت کا امکان باقی نہ رہے۔

شاہد تھہیم کا مزید کہنا تھا کہ خواتین ملک کی آبادی کا نصف ہیں اور ان کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی ممکن نہیں۔ یہ منصوبہ خواتین کی عملی زندگی میں شمولیت کو فروغ دے گا اور انہیں آمدورفت میں آزادی فراہم کرے گا۔