پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیوں کے گارڈز کی سنی گئی

پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیوں کے گارڈز کی سنی گئی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھو کھر: پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیوں کے گارڈز کی سنی گئی،محکمہ داخلہ نے سکیورٹی کمپنیوں سےتنخواہ کی سلپس مانگ لی، صوبے کی 340 سکیورٹی کمپنیوں کو مراسلہ بھجوا دیا۔

تفصیلا ت کے مطا بق محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام 340 سکیورٹی کمپنیوں کو دوبارہ وارننگ جاری کی ہے، تمام سکیورٹی کمپنیوں کو گارڈز کی ہر سال ٹریننگ کرانے کاحکم بھی دیا ہے۔

اس کے علا وہ محکمہ داخلہ نےسکیورٹی کمپنیوں کوسپیشل برانچ سےسکیورٹی گارڈز کی کلیئرنس کرانےکا بھی حکم دیا ہےجبکہ سکیورٹی کمپنیوں سے ہر پندرہ روز بعد گارڈ یا ہتھیار تبدیل کرنےکی رپورٹ بھی مانگی گئی ہے ۔

مز ید محکمہ داخلہ نےتمام سکیورٹی کمپنیوں کو گارڈ کو 25 ہزار تنخواہ ادا کرنے کا وارننگ نوٹس جاری کیا تھا،جس پرعملدرآمد کی رپورٹ بھی مانگی گئی ہے،جو سکیورٹی کمپنی گارڈ کو 25 ہزار تنخواہ ادا نہیں کرے گی اس کو شو کاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔