مانیٹرنگ ڈیسک: قومی شاہراہ پر نامعلوم دہشتگرد فورسز کے میس پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مستونگ میں قومی شاہراہ پر نامعلوم دہشت گرد فورسز کے میس پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دھماکے کے بعد دہشتگردوں اور فورسز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ اور وزیر داخلہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ کسی صورت بھی دہشت گردوں سے شکست نہیں ہوگی۔