آلودگی پھیلانے والوں کی شامت آگئی

pollution
کیپشن: pollution
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکر: سموگ کی روک تھام کے لئے  چیف سیکرٹری کی ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق فصلوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ جلانے اورماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی صنعتوں اورگاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ چیف سیکرٹری نےہدایت سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلاس کے دوران جاری کی ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ماحولیات، صنعت،زراعت، بلدیات کے محکموں کے سیکرٹریز اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔سموگ سے بچاؤ کے لئے اسے پیدا کرنے والے عوامل کو روکنا، احتیاطی تدابیر اختیار کرنا اور آگاہی بڑھانا ازحد ضروری ہے۔ چیف سیکرٹری سٹیل ملوں اور فیکٹریوں میں غیر معیاری ایندھن کے استعمال پر پابندی پر سختی سے عملدر آمد کرایا جائے۔
تمام متعلقہ محکمے باہمی تعاون سے سموگ کی روک تھام کے لئے کام کریں گے ۔ چیف سیکرٹری کی انڈسٹریل یونٹس اور بھٹوں کی انسپکشنز  کے لئےخصوصی سکواڈ تشکیل دینے کی ہدایت.سموگ پر قابو پانے کیلئے ایکشن پلان تیار کر لیا گیا ہے۔
سٹڈی کے مطابق ماحولیاتی آلودگی کے عوامل میں 43فیصد کا تعلق ٹرانسپورٹ، 25فیصد کا انڈسٹری،12فیصد کا پاور اور 20فیصد کا زراعت کے شعبے سے ہے۔ بریفنگ رواں سال چار ہزار سے زائدانڈسٹریل یونٹس کی انسپکشن، 79مقدمات درج، 19افراد کو گرفتار اور 88یونٹس سیل کئے گئے۔

بریفنگ11ہزار بھٹوں کی انسپکشن، 736مقدمات درج اور 19افراد کو گرفتار کیا گیا۔بریفنگ29ہزار دوسودھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےخلاف کارروائی، سات ہزار مقدمات درج اور 17ہزارچھ سوگاڑیوں کو بند کیا گیا۔