ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طوفانی بارشوں کا نیا سلسلہ، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Rain Prediction in Pakistan
کیپشن: Rain Prediction
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے مون سون کی مزید بارشوں کی پیش گوئی،ویک اینڈ سے مون سون بارشوں می کمی کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے جنوبی اور بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، آج سے 26 اگست کے دوران سندھ، جنوبی پنجاب، جنوب اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارش کی توقع ہے، بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے،آج رات سے 26 اگست کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے،24 اور 25 اگست کے دوران موسلادھار بارش کے باعث کراچی ،حیدر آباد ، ٹھٹہ ، بدین ، میرپور خاص،  سانگھڑ، میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ، خیر پور،  شہید بینظیر آباد ، دادو ، نوشہرو فیروز  ، لاڑکانہ ، جیکب آباد اور سکھر میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق 24 سے 26 اگست کے دوران قلعہ سیف اللہ،  لورالائی، کوہلو ،بارکھان ،کوئٹہ ،قلات ، لسبیلہ اور خضدار کے مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے،ہرنائی ، پشین،  ڈیرہ بگٹی،  جھل مگسی،  موسی خیل ، ژوب  ،شیرانی ، سبی ، نصیر آباد،  بولان،  آواران کے بھی. مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

24 اور 25 اگست کے دوران موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی ، اسلام آباد،  بہاولپور،  ملتان،  لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے،24 سے 26 اگست کے دوران موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی ، اسلام آباد،  ایبٹ آباد،  مانسہرہ،  دیر ، کرک ، بنوں،  لکی مروت  اور کشمیر میں مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

کشمیر ، خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں گلیات،  مری،  چلاس ، دیامر ، گلگت ، ہنزہ ، استور ، اور اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،مسافر اور سیاح موسمی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے سفر کریں، محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer