ویب ڈیسک :وزیر اعظم شہباز شریف امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی کی دعوت پر دو روزہ دورہ قطر کے لیے اسلام آبادسے دوحہ روانہ ہوگئے۔
روانگی سے قبل ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ قطر کی اہمیت بتاتے ہوئے لکھا کہ اپنے بھائی شیخ تمیم بن حمدالثانی کی دعوت پرآج قطر روانہ ہورہا ہوں، دورے سے پاک قطر دوستی اور بھائی چارےکےتعلق کی تجدید ہوگی۔
Leaving for Qatar today at the invitation of my brother HH Sheikh Tamim bin Hamad Al-Thani. The visit will renew the bond of brotherhood & friendship between our two countries. We want to transform our historical bilateral relationship into a more robust strategic relationship.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 23, 2022
انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران کاروباری برادری کوپاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سےآگاہ کروں گا، ہم دوطرفہ روابط کوزیادہ مؤثر اسٹریٹیجک تعلقات میں تبدیل کرناچاہتے ہیں، قابل تجدید توانائی، فوڈسکیورٹی میں سرمایہ کاری کےمواقع ہیں، صنعت و انفرا اسٹرکچرکی ترقی اور سیاحت کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔
Important to understand context of visit. The world is experiencing slow economic recovery from Covid-19. Geo-political tensions have affected supply chains & rising energy & food prices have added more woes. Our shared challenges call for exploring new avenues for cooperation.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 23, 2022
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ دورہ قطرکے تناظر کو سمجھنا اہم ہے ، کورونا کے بعد دنیا معاشی سست روی سے بحالی کی طرف جارہی ہے، جیوپولیٹیکل کشیدگیوں نےطلب اور رسدکاعمل متاثرکیا ہے، توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے نے مسائل میں اضافہ کیا ہے۔