خاتون نے ٹیکسی ڈرائیور کی جوتوں سے پٹائی کر دی، ویڈیو  وائرل  

خاتون نے ٹیکسی ڈرائیور کی جوتوں سے پٹائی کر دی، ویڈیو  وائرل  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )اکثر اوقات سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز  وائرل ہو جاتی ہیں جو بہت تھوڑے وقت میں صارفین کی تووجہ حاصل کر لیتی ہیں ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر   وائرل ہو ر ہی ہے۔بھارت میں خاتون ٹیکسی ڈرائیور سے کرائے  کے معاملے پر جھگڑ پڑیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ریاست لکھنؤ میں خاتون کی جانب ایک ٹیکسی ڈرائیور کو تھپڑ مارنے اور چپل سے پٹائی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوگئی۔ یہ واقعہ دوروز قبل لکھنؤ کے ٹیڈی پلیا مین چوک پر پیش آیا، جب دو نوجوانوں اور خاتون کو کرائے پر ایک ٹیکسی ڈرائیور سے لڑتے دیکھا گیا۔معاملے کے حل کے لئے ڈرائیور  نے جیسے ہی پولیس اہلکار سے مدد مانگی اسی دوران خاتون نمودار ہوتی ہیں اور اس کی چپلوں سے پٹائی کرنا شروع کردیتی ہیں۔ٹیکسی ڈرائیور کو مار کھاتا دیکھ کر پولیس اہلکار اسے بچانے کے لیے آگے آیا۔

 متاثرہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ کرایہ دینے کے بجائے خاتون نے  اسے  پیٹنا شروع کردیا، لڑائی دیکھ کر لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہوگیا اس دوران ایک شخص نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔