ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ہیرو،سید عماد  نے  بھارت کو ہراکر ورلڈ انگلش اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی 

 ہیرو،سید عماد  نے  بھارت کو ہراکر ورلڈ انگلش اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : پاکستانی نوجوان سید عماد علی نے بھارتی حریف کو ہرا کر اسکریبل کا عالمی مقابلہ جیت لیا، سید عماد نے  دو دفعہ  ورلڈ انگلش اسکریبل چیمپئن شپ یوتھ کپ جیت کر ریکارڈ قائم کردیا۔

 رپورٹ کے مطابق سید عماد علی 2018 میں دبئی میں ہونے والا جونیئر ورلڈ اسکریبل چیمپن شپ کا مقابلہ جیتنے کے بعد 2019 میں ٹارکوئے انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئن شپ بھی جیت  چکاہے ۔ 15 سالہ عماد نے کراچی میں ہونے والے فائنل مقابلوں میں اپنے مخالف کو 13 میں سے 9 گیمز میں شکست دی ۔ انہوں نے اپنے بھارتی مخالف گوپال کماتھ کو ہرایا۔ تیسرے نمبر پر تھائی لینڈ کے نپت وتجن اورتھورن رہے ۔ چوتھی پوزیشن بھی پاکستان کے ہاشم ہادی خان نے حاصل کی ہے۔ یادرہے ورلڈ چیمپئن بننے والے ملک کو اگلے سال چیمپئن شپ کی میزبانی حاصل ہوتی ہے ۔ امسال  کورونا کی وبا کے باعث یہ مقابلے ورچوئلی منعقد ہوئے تھے۔