اکمل سومرو: حکومت کا یونیورسٹیزاورکالجز کے طلباء کو سٹوڈنٹ لون دینے کا فیصلہ، میرٹ پر داخل ہونیوالےطلباءکو 10 سالہ مدت کیلئے سٹوڈنٹ لون ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباء کو سٹوڈنٹ لون دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی منظور شدہ یونیورسٹیز میں14 مضامین کیلئے سٹوڈنٹ لون دیا جائے گا۔ انٹرمیڈیٹ اور میٹرک میں 70 فیصد نمبرز والے سٹوڈنٹ لون کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں۔ بی ایس آنرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی ڈگریوں کیلئے طلباء کو لون دیا جائے گا جبکہ سائنس و ٹیکنالوجی، کامرس، انجینئرنگ،کمپیوٹر سائنس اور اسلامک لاء کےطلباء اہل ہیں۔
ایل ایل بی، ایگریکلچر، نیچرل سائنسز کے طلباء بھی لون کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں۔ 140یونیورسٹیوں اور کالجوں میں داخلہ لینے والے طلباء کو لون ملے گا۔
لاہور کی 15یونیورسٹیوں علامہ اقبال میڈیکل کالج، فاطمہ جناح میڈیکل کالج، کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج، پی یو، کینئرڈ کالج، لاہور کالج اور جی سی یو کے طلباء لون کے لیے اہل قرار ہوں گے۔ اسی طرح آئی ٹی یونیورسٹی، این سی اے، ایجوکیشن یونیورسٹی، یوایچ ایس، یو ای ٹی، ویٹرنری یونیورسٹی، ورچوئل یونیورسٹی اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن شامل ہیں۔