ویب ڈیسک : کورونا سے مزید 80 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 3 ہوگئی۔ پاکستان میں کوروناکیسز کی تعداد 11 لاکھ 27 ہزار 584 ہوگئی جبکہ3772 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کےاعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 80 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 3 ہوگئی۔ پاکستان میں کوروناکیسز کی تعداد 11 لاکھ 27 ہزار 584 ہوگئی جبکہ3772 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں 3 لاکھ 80 ہزار 844، سندھ میں 4 لاکھ 20 ہزار 955، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 57 ہزار 148، بلوچستان میں 31 ہزار 845، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 656، اسلام آباد میں 96 ہزار 390 جبکہ آزاد کشمیر میں 30 ہزار 746 کیسز رپورٹ ہوئے۔
Statistics 23 Aug 21:
— NCOC (@OfficialNcoc) August 23, 2021
Total Tests in Last 24 Hours: 53,881
Positive Cases: 3772
Positivity % : 7.0%
Deaths : 80
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 72 لاکھ 76 ہزار 450 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ اب تک 10 لاکھ 12 ہزار 662 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 390 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 3 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 557، سندھ میں 6 ہزار 612، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 797، اسلام آباد میں 852، بلوچستان میں 335، گلگت بلتستان میں 170 اور آزاد کشمیر میں 680 مریض موت کی وادی میں جا پہنچے۔