ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محرم الحرام، سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

محرم الحرام، سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری ) سٹی ڈویژن کے تمام ٹریفک وارڈنز کی دس محرم الحرام تک چھٹیاں بند کر دی گئیں۔ سی ٹی او نے دو ٹریفک وارڈنز کو ڈیوٹی پوائنٹ سے غیر حاضر ہونے پر معطل کر دیا۔

محرم الحرام کے دوران جلوس اور مجالس ڈیوٹی کے پیش نظر ایس پی سٹی ٹریفک حماد رضا قریشی نے سٹی ڈویژن کے تمام ٹریفک وارڈنز کی دس محرم تک چھٹیاں بند کردیں۔ ایس پی سٹی ٹریفک نے مراسلہ ڈی ایس پیز اور سیکٹر انچارجز کو بھجوا دیا۔

دوسری جانب سی ٹی او نے ڈیوٹی پوائنٹ سے غیرحاضر ہونے پر دو ٹریفک وارڈن کو معطل کیا جبکہ شیخ فرقان اور ٹریفک وارڈن مدثر کو ٹریفک پولیس لائنز مناواں کلوز کر دیا گیا ہے۔

ادھر پنجاب پولیس میں آن لائن کورسز کا آگاز ہو گیا۔ 16 ویں سکیل کے اسسٹنٹس کی 17 ویں سکیل میں بطور سپرنٹنڈنٹس ترقی کے لئے آن لائن ٹریننگ کورس آئندہ ہفتے شروع ہونگے۔ مراسلے کے مطابق ٹریننگ کے لئے 60 نامزد اور 12 سٹینڈ بائی افسران کی لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔

مراسلہ اے آئی جی ایڈمنسٹریشن اینڈ سکیورٹی سنٹرل پولیس آفس پنجاب سے جاری کیا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ افسران ٹریننگ کے متعلق ہدایات اور شیڈول ایم پی ڈی ڈی برانچ سے حاصل کر سکیں گے۔