سٹی 42 : صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عوام کو بہتر غذائیت کی فراہمی کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں ۔
صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ۔ دو ہفتوں میں سی ای اوز اور ایم ایس کے کے پی آئیز بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ڈاکٹر یحییٰ گلزار، نازش زہرہ اور شیر افضل شریک ہوئے۔ اسکے علاوہ اے ایس ٹیکنیکل ڈاکٹر زوہیب، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر فرخ ،ڈاکٹر عثمان نے شرکت کی ۔
صوبائی وزیر کو ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے جاری نیوٹریشن پروگرام پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر غذائی اقدامات کا تفصیلی جائزہ ،ماں اور بچے کی غذائیت بہتر بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
خواجہ عمران نذیر کی جانب سے کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ نیوٹریشن سٹیبلائزیشن سنٹرز پر مستقل سٹاف تعینات کیا جائے، نیوٹریشن سنٹرز کا دائرہ کار مریم نواز ہیلتھ کلینکس تک بڑھایا جائے۔ اس کے علاو ہ انہوں نے نیوٹریشن پروگرامز کے مؤثر فالو اپ کیلئے مضبوط میکنزم تشکیل دینے کی ہدایت کی ، کہا کہ ہیلتھ سیکٹر میں ڈویلپمنٹ پارٹنرز کا کردار کلیدی ہے ۔