ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اچھرہ: تہرے قتل کا ڈراپ سین، ماں نے اقبالِ جرم کر لیا

اچھرہ: تہرے قتل کا ڈراپ سین، ماں نے اقبالِ جرم کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: اچھرہ میں تہرے قتل کا ڈراپ سین ، ماں ہی بچوں کی قاتل نکلی ، ماں نے اقبالِ جرم کر لیا ۔

 پولیس ذرائع کے مطابق خاوند بچوں کے حوالے سے اکثر طعنے مارتا تھا ،ماں نے تین روز قبل چھری خریدی تھی ۔

 پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ طعنوں سے تنگ آکر بچوں کو مارنے سے پہلے اس نے اپنے آپ کو مارنے کا منصوبہ بنایا ،ماں نے سوچا اگر وہ مر گئی تو بچوں کو اس کا والد گھر سے نکال دے گا ،خاتون کا خاوند اسے لوگوں سے ناجائز تعلقات کے لیے بھی مجبور کرتا تھا ۔