ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پی ایس ایل میچ کے دوران محمد عامر اور فہیم اشرف میں جھگڑا، دوسرے کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کرایا

 پی ایس ایل میچ کے دوران محمد عامر اور فہیم اشرف میں جھگڑا، دوسرے کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کرایا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ایس ایل کے ایک میچ  کے دوران فاسٹ بالر محمد عامر اور  آل راؤنڈر فہیم اشرف کے درمیان گرما گرمی ہوئی اور ایک دوسرے سے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کے میچ کے دوران فہیم اشرف کے آؤٹ ہونے کے بعد دونوں کھلاڑیوں میں جملوں کا تبادلہ ہوا،دیگر کھلاڑیوں نے محمد عامر اور فہیم اشرف کو الگ کیا۔ 

 واقعے کے بعد کچھ دیر کے لیے میچ کا ماحول کشیدہ رہا، تاہم امپائرز کی مداخلت اور ٹیم مینجمنٹ کی کوششوں کے باعث کھیل دوبارہ معمول کے مطابق جاری رہا۔

 شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے اس واقعے پر مختلف ردعمل دیا ہے، جہاں کچھ نے اسے کھیل کا حصہ قرار دیا تو کچھ نے کھلاڑیوں کے رویے پر تنقید بھی کی۔

 امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ میچ ریفری اس واقعے کا جائزہ لے کر دونوں کھلاڑیوں کے خلاف ضابطہ اخلاق کے تحت کارروائی بھی کر سکتے ہیں۔