سٹی 42 : پی ایس ایل کے آج کے میچ میں راولپنڈیز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔
راولپینڈیز کی جانب سے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، کپتان محمد رضوان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ راولپینڈیز کی ٹیم 137 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ ڈیویڈ کونوے نے 33 گیندوں پر 40 رنز کی کنگز کھیلی، کریس گرین نے 29 رنز کی اننگز کھیلی، مارک چیمپئن نے 18 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔
محمد عامر اور سعد مسعود نے 2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ آصف آفریدی ، ڈریل میچل اور نسیم شاہ نے 1,1 ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔
راولپنڈیز نے 138 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ کپتان محمد رضوان نے 45، کامران غلام نے 42 اور ڈیرل مچل 32 رنز بناکر ناٹ آؤٹ بنائے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 میں مسلسل 8 میچوں میں ناکامی کے بعد راولپنڈیز پہلی جیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔