شاہد سپرا:ملک میں نیٹ بلنگ پراجیکٹ کے تحت سولر سسٹم پر کنکشن حاصل کرنے کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد عمل کو زیادہ شفاف اور تیز بنانا ہے۔
نئے طریقہ کار کے مطابق صارفین کو اب کنکشن کیلئے آن لائن پورٹل پر درخواست جمع کروانا ہوگی، جہاں سے درخواست براہِ راست متعلقہ مجاز اتھارٹی کو بھجوائی جائے گی۔
1 سے 70کلوواٹ تک سسٹم لگوانے والوں کی منظوری متعلقہ ایکسیئن دے گا,س70سے 499 کلوواٹ تک متعلقہ سپرنٹنڈنگ انجینئر سولر سسٹم کی منظوری دے گا۔
500سے 1000 کلوواٹ تک پلاننگ ڈیپارٹمنٹ سے منظوری لی جائے گی،آن لائن پورٹل پر آنے والی درخواست منظور کر کے مجاز اتھارٹی نیپرا کو بھجوا دے گی۔
درخواست منظور ہونے کے بعد کیس نیپرا کو بھجوایا جائے گا، جہاں سے لائسنس جاری ہونے کے بعد صارف کو باقاعدہ سولر کنکشن فراہم کیا جائے گا۔
نئے نظام کے تحت شعبہ میراڈ (MIRAD) کے اختیارات ختم کر دیے گئے ہیں۔ پہلے کے طریقہ کار میراڈ کے افسران فائل جمع ہونے پر کیس کو آپریشن سرکلز بھجواتے تھے،آپریشن سرکل معاہدہ کر کے کیس دوبارہ شعبہ کو میراڈ کو ارسال کرتے تھے،میراڈ کیس نیپرا کو بھجواتی، لائسنس کے بعد کمیشننگ کا مراسلہ میراڈ سے جاری ہوتا تھا۔
حکام کے مطابق نیٹ بلنگ ریگولیشنز میں طریقہ کار کو تبدیل کر کے پورٹل کو آپریشنل کر دیا گیا۔