ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد : گیس لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان، گھریلو نظام متاثر

جیکب آباد : گیس لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان، گھریلو نظام متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

صدام چانڈیو:جیکب آباد شہر میں گیس کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی شدید متاثر کر دی ہے، خصوصاً صبح کے اوقات میں گیس بندش کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس نہ ہونے کے باعث بچے بغیر ناشتہ کیے اسکول جانے پر مجبور ہیں، جبکہ گھریلو امور بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

گیس کی عدم دستیابی کے باعث لوگ متبادل ذرائع جیسے ایل پی جی سلنڈرز اور لکڑی کے استعمال پر مجبور ہو گئے ہیں، جس سے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔

عوامی حلقوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا فوری حل نکالا جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔