ایران کے صدر کا لاہور دورہ تمام ہوتے ہی سڑکیں پبلک کیلئے کھل گئیں

Irani President, President Ibrahim Raisi, City42 , Mall Road Lahore, Lahore roads blocked,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : ایران کے صدر ابراہیم رئیسی لاہور کا دورہ مکمل کر کے کراچی چلے گئے۔ لاہور مین مہمان صدر کی آمد و رفت کے لئے بند کی گئی تمام سڑکیں پبلک کے لئے کھول دی گئیں۔ ، تمام ڈائیورشنز ختم کر دی گئیں۔

 ٹریفک پولیس  کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مال روڈ،جیل روڈ،کینال روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیاہے۔  لاہور رنگ روڈ کو بھی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ 

سیکورٹی وجوہات کی بناء پر مخصوص سڑکوں کو آج کے دن کے لئے بند رکھا گیا تھا،۔ 

چیف ٹریفک آفیسر لاہور کا کہنا ہے کہ سڑیوں پر  جلد ٹریفک کا بہاؤ نارمل ہوجائے گا۔